مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں،مگر مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہےکہ فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضع ہے احتجاج سیاسی حق ہے اگر آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق چلیں تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، حکومت مذاکرات بھی کرےگی،ہاں مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا۔