بھارت اقلیتوں و عورتوں کیلئے خطرناک ملک بن گیاہے۔رانی مکھرجی
با لی ود کی معرف اداکارہ رانی مکھرجی بھی بھارت میں اقلیتوں پر ہندوانتہا پسندوں کے مظالم کے خلاف میدان میں آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی جوڑے کو زندہ جلادیا جو اپنی زمین پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، رانی مکھرجی نے لکھا کہ مسیحی جوڑے کا بیٹا اپنے والدین کو جلتا دیکھ کر سسک رہا تھا,یہ انتہائی خوفناک ہے,دنیا نے بھارت میں اقلیتوں پر مظالم اور ہندو انتہاپسندی کےحوالے سے آنکھیں بند کرلی ہیں۔