ٹِک ٹاک نے سال کے پہلے چھ مہینوں میں کمائی کے سب ریکارڈتوڑ دیئے۔
سوشل میڈیا کی معروف ویب ٹِک ٹاک نے سال کے پہلے چھ مہینوں میں سات سے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر منافع کمایا ہے ۔ خبر رساں ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ٹِک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں سات سے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر منافع کمایا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ سال کے دوسرے حصے میں بھی وہ منافع میں رہے گی۔جبکہ فیس بک کے با نی مارک زوکر برگ ٹِک ٹاک کی مشہوری پر پریشان نظر آ رہے ہیں،میڈیا کے مطابق فیس بک کے ایک اجلاس کی افشاءہونے والی ویڈیو میں زوکربرگ اپنی ٹیم سے کہہ رہے ہیں کہ ٹِک ٹاک کس تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی یہ پہلی کنزیومر انٹرنیٹ پراڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ یہ امریکہ میں بھی کامیاب ہونا شروع ہو گئی ہے، خاص طور پر نوجوانوں میں۔ یہ انڈیا میں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔