گھروں میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں،وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کی مصالحت کروانے میں مصروف ہیں۔ احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احس اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گھر وں میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کی مصالحت کروانے میں مصروف ہیں۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنی ایک ٹو یٹ میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ ”گھر میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں اور کشمیر کے عوام بھارتی فوج کی گولیاں کھا رہے ہیں ہمارے وزیر اعظم ایران اور سعودی عرب کی مصالحت کروانے میں مصروف ہیں“۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ایران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور سعودیہ سے کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوگی، عمران خان مسئلہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔