خلا میں چہل قدمی کرنے والا پہلا انسان الیگزے لیونوف انتقال کر گئے۔
خلا میں چہل قدمی کرنے والے پہلے شخص روسی خلا باز الیگزے لیونوف 85 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ماسکو کے اسپتال میں انتقال کر گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزے لیونوف 1965 میں خلا میں جانے والے سوویت یونین کے خلائی مشن ووسخود 2 کا حصہ تھے اور 18 مارچ 1965 کو وہ خلائی سوٹ (خلا نوردوں کے خصوصی لباس) میں خلائی گاڑی سے باہر آئے اور 12 منٹ تک خلا میں رہے۔ان کے خلا میں 12 منت تک رہنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ خلائی گاڑی کے کیبل میں پھنس گئے تھے اس دوران بڑی مشکل سے واپس خلائی گاڑی میں آنے میں کامیاب ہوئے۔