مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، شیخ رشید
لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے لیکن ان کا ایجنڈا صرف اللہ کی ہستی جانتی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا پھنسنے جا رہے ہیں، ان کی کوئی چیز حتمی نہیں ہے لیکن آخری ہفتہ اہم ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، شہبازشریف کبھی اُدھر ہیں اور کبھی اِدھر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے ایجنڈے کے 26 اکتوبر کو بات کروں گا۔