پاکستان نے دو بڑے خساروں پر قابو لیا، حفیظ شیخ
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخزانہ نے کہا کہ سول حکومت اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں کمی گئی جس سے عوام کی رعایت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین میں دو بڑے خساروں پر قابو پالیا ہے۔ بیروتی تجارت کی خسارہ گزشتہ سال ان تین مہینوں میں 9 ارب تھا اور اس سال 5 ارب رہ گیا تھا۔ حکومت کے اخراجات میں آمدنی کا خسارہ بھی 36 فیصد کم کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین میں گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ خسارہ 738 ارب تھا جو کم کر کے 476 ارب کیا گیا ہے جس کی وجہ آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہے، تین ماہ میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا گیا۔ حکومت نے ٹیکس کے علاوہ آمدنی میں 406 ارب روپے حاصل کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 104 فیصد زیادہ ہے، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ یہ آمدنی ایک ہزار دو سو ارب ہو۔