ایران کا وزیر اعظم عمران خان کی ثالثی کی کوشش کا خیرمقدم
تہران :ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعےایران تیار ہے اورسعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کی ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کی کوششوں کا احترام و خیر مقدم کرتے ہیں۔