سٹیزن پورٹل کی شکایات کے حوالے سے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات جاری
وزیراعظم آفس نے سٹیزن پورٹل پر غیرمجاز اہلکاروں کی جانب شہریوں کی شکایات کو بغیرحل کئے نمٹانے پر ایکشن لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے موصول ہونیوالی عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق احتساب کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم آفس نے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو خط لکھ کر وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات واضح کردیں ہیں۔ وزیر اعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ماتحت افسران شہری کی شکایت کو بغیر نتیجہ نہیں نمٹا سکتا،کوئی بھی شکایات نمٹانے سے قبل مجاز افسر کی اجازت ضروری ہو گی جبکہ شہریوں کی شکایات کو حل یا ختم کرنےکا فیصلہ مجاز افسر ہی کر ے گا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت کے مطابق شہریوں کی شکایات کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہوگی اور شہری کی شکایات سے متعلق غلط بیانی یا کوتاہی کا ذمہ دار ادارے کا مجاز افسر ہو گااس کے علاوہ غیر مجاز افسروں کی شہریوں کی شکایات کے حل کی رپورٹ بدنیتی اور غفلت تصور ہو گی