اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس رولز پر وضاحت جاری کردی
مرکزی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ ہفتے تحفظ اکنامک ایکٹ 1992 کے تحت رولز جاری کیے، ان رولزکے تحت غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ رکھنے والوں کو اسٹیٹ بینک سے عمومی یا خصوصی اجازت لینے کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات یا پاکستان سے باہر جاری کیے جانے والے ٹریول چیک سے حاصل رقوم جمع کروائی جاسکتی ہیں۔