انار: خوش ذائقہ پھل جو ہمیں متعدد بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے
کروٹ بدلتے ہوئے موسم نے انار جیسے خوش رنگ اور خوش ذائقہ پھل کو باغات سے بازاروں تک پہنچا دیا ہے اور قدرت کی عطا کردہ یہ نعمت پھلوں کی دکانوں اور ٹھیلوں پر عام دست یاب ہے جسے اپنی خوراک میں شامل کرنا آپ کی صحّت کے لیے مفید ثابت ہو گا۔ انار ایک ایسا پھل ہے جو وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹ اور جراثیم کُش اجزا کے ساتھ ایسی خواص کا حامل ہے جو ہاضمے کی صحّت کے لیے مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق انار کا جوس پینے سے جلد سے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں جب کہ اس پھل میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑیں مضبوط بناتا ہے۔