مہنگائی ایکشن پلان: اعلیٰ سطح اجلاس مؤخر
اسلام آباد: مہنگائی اور اشیا کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حکومتی ایکشن پلان کے لیے وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ہونے والا اعلیٰ سطح اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح اجلاس سے قبل ٹائیگرز فورس کی ممکنہ ذمہ داریوں پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے اس سلسلے میں معاون خصوصی عثمان ڈار کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ عثمان ڈار ٹائیگرز فورس کو متحرک کرنے کا وزیر اعظم کو جامع روڈ میپ پیش کریں گے۔