کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے شہرقائد میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے اثرات ایک ہفتے تک رہیں گے۔