پنجاب میں جامعات کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں:چوہدری سرور
پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ صوبے میں جامعات کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں شمسی دیوار کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامعات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےحوالے سےایک ہدف بھی مقرر کیا ہے