کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 2 روپے 89 پیسے تک مہنگی
نیپرا نے کراچی کے صارفین پر پھر بجلی گرادی۔ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے نو پیسے سے دو روپے نواسی پیسے اضافہ کردیا۔ کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک بھر کی بجلی کمپنیوں کے برابر ہوگیا۔کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 1.09 سے 2.89 روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق یکم ستمبر 2020ء سے ہوگا۔