اسلام آبادمیں ڈینگی کے وار تیز، 113 نئے کیسز رپورٹ
ڈینگی مچھر کے وار تیز ہو گئے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 113 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 1 ہزار 342 افراد ڈینگی سے بیمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 895 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے، شہری علاقوں میں اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 78 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔