رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کر گئے
رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کراچی میں انتقال کر گئے، محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان سٹیل بھی رہ چکے ہیں۔شرمیلا فاروقی نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی۔
Together forever Papa.. your heart will beat with mine… إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/jbE1P6fbTm
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) October 12, 2021
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاپا میرا اور آپ کا دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتا رہے گا۔شرمیلا فاروقی کے ٹویٹ پر نامور شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔