ٹھٹھہ:کیٹی بندرگاڑھو سے مکلی مندر میلے میں آنے والی گاڑی الٹنے سے 15ہندویاتری زخمی
ٹھٹھہ میں کیٹی بندرگاڑھو سے مکلی مندر میلے میں آنے والی گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں پندرہ ہندو یاتری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا گیا، پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی دیگر یاتری بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو عملے نے معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر بھی طبی امداد دی۔