امریکی شہر ڈینور میں سکول بس حادثے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ سترہ بچے زخمی ہو گئے
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون سکول بس ڈرائیور بچوں کو لے کر واپس گھر آ رہی تھی کہ ان کی بس حادثے کا شکار ہوئی ، حکام اور عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکیں ،، بس میں ہائی سکول کے فٹبال پلیئرز اور کوچز سوار تھے،، جو کیلی فورنیا سے واپس آ رہے تھے، حادثے میں خاتون بس ڈرائیور ہلاک ،، جبکہ سترہ بچے زخمی ہو گئے ، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،،