لیسکو کے دعوؤں کے برعکس لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
لیسکو حکام نے پیر سے بدھ تک عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیسکو حکام کے دعوؤں کے برعکس شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ زیتون کالونی، داروغہ والا، نشتر ٹاون، ایس اے رحمان اور دیگر علاقوں میں اورنج ٹرین منصوبے کے نام پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لیسکو عید کے دنوں میں محض دعوؤں کے بجائے عملی طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔