تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم مارشل کی نئی جھلکیاں جاری کردی

12 ستمبر 2017 (10:15)

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کررہا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،جوش گیڈ،اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی