ورلڈ الیون میچز کے موقع پر لاہور میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

12 ستمبر 2017 (12:01)

پاکستان میں کرکٹ واپس لوٹی تو سیکورٹی اداروں نے بھی کمر کس لی ، لاہور میں انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،،، قذافی سٹیڈیم ،، نشتر سپورٹس کمپلکس اور ارد گرد کے تمام علاقے ، ریسٹورنٹس ، اور دکانوں کو پندرہ ستمبر تک بند کر دیا گیا ، ریسٹورنٹس اور دکانوں کے کوائف بھی پولیس نے اکٹھے کر لیے ،سٹیڈٰم کے گرد و نواح میں جو سڑکیں تھوڑی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں انہیں بھی بالکل اے ون کر دیا گیا ، سٹیڈیم کے تمام راستوں پر بھی جدید کیمرے نصب کر دیئے گئے ،، چار درجاتی سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے ،ادھر پارکنگ کیلئے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، سٹیڈیم سے فاصلے پر میچ دیکھنے والوں کیلئے پارکنگ قائم کی گئی ہے،، ہر شخص کو پوری چیکنگ ، شناختی کارڈ اور میچ کی ٹکٹ دیکھے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ، ادھر ٹریفک پلان بھی ترتیب دیدیا گیا ہے، ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کی روانی کو یقینی بنایا ہے