الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹںگ سہولت پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات مسترد کردیئے

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے سمندر پار پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ آئی ووٹنگ کیلئے رجسٹریشن کروائیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا آئی ووٹنگ پائلٹ پراجیکٹ ہے اسی بنا پر رپورٹ تیار کر کے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر اعتراضات بے بنیاد ہیں۔۔ اب تک دس لاکھ لوگوں نے آئی ووٹنگ ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے تاہم رجسٹریشن کا عمل سست ہے۔امید ہے 15 ستمبر تک زیادہ سے زیادہ تارکین وطن رجسٹریشن کرائیں گے ۔۔