افغان صوبے ننگرہارمیں خودکش حملے کے نتیجے میں32 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

دہشتگردوں نے ایک بارپھرافغانستان کوخون میں نہلا دیا،،،افغان میڈیا کے مطابق خود کش بمبارنے صوبہ ننگرہارکے ضلع محمد درا میں احتجاجی مظاہرے کونشانہ بناتے ہوئے ہجوم میں گھس کرخود کودھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،،مظاہرین ضلع پولیس افسرکے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا،،افغان محکمہ صحت کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے