روس نے مشرقی سائبریا میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشق"واسٹاک"کا آغازکردیا

سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس نے مشرقی سائبیریا میں اب تک کی سب سے بڑی جنگ مشق"واسٹاک" شروع کردی جس میں تین لاکھ سے زیادہ فوجی،ہزاروں ٹینک،،سیکڑوں جنگی طیارے اوربحری جہازحصہ لے رہے ہیں،،چین بھی تین ہزارسے زیادہ فوجی،،بکتربند گاڑیاں اورجہازبھیج رہا ہے جبکہ منگولیہ کے بھی چند فوجی دستے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں،،جنگ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی،،،روس اور نیٹواتحادی ممالک میں شدید کشیدگی کے بعد جنگی مشقیں شروع کی گئی ہیں،،جنگی مشقوں کے آغازپر روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے روس کے مشرقی شہروالڈ یوسٹک میں ملاقات کی ہے جس میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان بہترتعلقات پراعتماد کا اظہارکیا ہے،،روسی صدرکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاست، سیکیورٹی اوردفاعی شعبوں میں قابل اعتماد تعلقات ہیں