سی پیک سے گلگت بلتستان سمیت خطے میں خوشحالی آئے گی، حفیظ الرحمن

پاکستان میں چین کے سفیریاؤ جنگ نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں جاری مشترکہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین کی حکومت جاری فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے گلگت بلتستان کی حکومت کو پانچ ارب روپے فراہم کرے گی۔چین سبزیوں اور پھلوں کی برآمد کیلئے گلگت بلتستان کو اپنی منڈیوں تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔
حفیظ الرحمن نے کہا کہ سی پیک سے گلگت بلتستان سمیت خطے میں خوشحالی آئے گی۔