بھارت میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں55 سے زائد افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہوگئے

Sep 12, 2018 | 08:48

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا میں 80 سے زائد ہندویاتریوں کو لے جانے والی بس پُرخطر پہاڑی پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 55 سے زائد افراد ہلاک اور20 سے زائد زخمی ہو گئے،ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے،ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا،، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں