امریکا نےعالمی فوجداری عدالت کے ججز اور پراسیکیوٹرز کو گرفتار کرنے اور مالی امداد بند کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر کے مشیربرائے قومی سلامتی نےانٹرنیشنل کرائم کورٹ کوغیر آئینی قرار دیتے ہوئے ججوں کی گرفتاری سمیت سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے،انہوں نے عدالت پرامریکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کا بھی الزام عائد کیا،،،جان بولٹن کاکہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات امریکی افسران کے خلاف فیصلہ آیا توعالمی فوجداری عدالت کے ججوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی کر دیں گے،،،ججوں اور پراسیکیوٹرز کو گرفتار کر کے امریکی نظام انصاف کے تحت کارروائی کریں گے، دوسری جانب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود خوش اسلوبی سے کام کریں گے،عالمی عدالت کا مزید کہنا ہے کہ وہ 123ممالک کی حمایت والی آزاد اور خود مختار عدالت ہے، جو اصولوں اور قانون کی عمل داری کے لیے کام کرتی رہے گی۔