شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کچھ دیر میں لندن روانہ ہوں گے

شہباز شریف کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے صبح ساڑھے 9 بجےغیر ملکی پروازکے ذریعے لندن روانہ ہوئے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی، ان کی میت لاہور لائی جائے گی۔ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی رات 10 بجے ہیتھرو ائیر پورٹ سے روانہ ہو گی اور جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور پہنچے گی، شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، تاہم حسن اور حسین نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔ ادھر لندن میں بیگم کلثوم نواز کی میت ریجنٹ پارک کے قریب واقع مسجد کے سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے، ان کی لندن میں نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ کلثوم نواز کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا،جبکہ ان کی تدفین جمعہ کو جاتی امراء میں ہو گی۔