انگلینڈ نے بھارت کو اوول ٹیسٹ میں 118 رنز سے ہرا دیا

انگلینڈ کے 463 رنز کے تعاقب میں ویرات کوہلی الیون تین سو پینتالیس رنز بنا سکی،اوپنر لوکیش راہول اوروکٹ کیپر ریش باح پانٹ کی سنچریاں بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ایلسٹر کک کے 12سالہ کیریئر کا مین آف دی میچ کے ایوارڈ پر اختتام ہوا، جیمز اینڈرسن پانچ سو چونسٹھ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر بن گئے،انگلش ٹیم نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کوہلی الیون کو چار ایک سے ہرایا