انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامںٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ایشیا کپ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 16 ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا
تیسرا میچ 17 ستمبرکوافغانستان اورسری لنکا، چوتھا میچ 18 ستمبر کو بھارت اورہانگ کانگ کے درمیان،پانچواں میچ 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جبکہ چھٹا میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 26 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کیلئے گراؤنڈ کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے