اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کو بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج صبح معلوم ہوا کہ نواز شریف کلثوم نواز کی وفات کے باعث لاہور میں ہیں،
میں نواز شریف کے آج کی کارروائی کے حوالے سے ہدایات نہیں لے سکا۔ سماعت کل تک ملتوی کر دی جائے، میں کل تک ان سے ہدایات لے لوں گا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بڑی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا ویسے بھی مناسب نہیں۔ پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ خواجہ صاحب سے کہیں کل کے لیے ہدایات لے لیں پھر سماعت ملتوی کریں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آج کوئی متنازعہ بات نہیں ہونی چاہیے کل دیکھ لیں گے جمعے کو کلثوم نواز کی تدفین ہو گی، کارروائی میں پیش نہیں ہو سکوں گا۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔