اب انسٹاگرام ویڈیوز میں بھی دوستوں کو ٹیگ کرنا جلد ممکن ہوگا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو ٹیگنگ فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے جو ممکنہ طور پر جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوجائے گا۔
جس طرح ٹیگ فیچر تصاویر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، بالکل ویسے ہی ویڈیوز کے لیے بھی کیا جائے گا۔
تصاویر میں ٹیگ کیے جانے والے دوستوں کا نام باکس میں دیکھا جاتا ہے جب کہ ویڈیوز میں ٹیگ کیے گئے نام جاننے کے لیے ٹیگ آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد تمام ناموں کی علیحدہ لسٹ دیکھی جا سکے گی۔واضح رہے کہ تصاویر میں ساتھیوں کو ٹیگ کرنے کا فیچر 2013 میں متعارف کیا گیا تھا جسے متعدد صارفین روزانہ استعمال کر رہے ہیں۔