ترقیاتی سکیموں کےبارےمیں غلط اعداد وشمارپیش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی:عثمان بزدار

وزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزدارنےڈیرہ غازی خان کی ترقیاتی سکیموں کےحوالےسےخصوصی اجلاس کی صدارت کی، شرکاسےخطاب کرتے ہوئےوزیراعلٰی پنجاب کاکہناتھاکہ عمران خان کے وژن کےمطابق پسماندہ علاقوں میں بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کویقینی بناناہوگا،عوام کی خدمت اورمسائل کےحل کےلئےانتظامیہ کوپوری طرح متحرک ہوناہوگا،ماضی میں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے دعوےکئےگئےلیکن کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے،عثمان بزدار نےکہاکہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں غلط اعدادو شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی کمشنر متعلقہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں ،ہر یونین کونسل مییں صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ ضروری ہے،وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہسپتالوں کے نظام کوبھی بہتربنائیں گے، پسماندہ علاقوں میں گائنی وارڈ کوبالخصوص اپ گریڈ کیاجائےگا۔