کراچی کے علاقے منگھو پیر میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا

کراچی میں منگھو پیر نادرن بائی پاس ہمدرد موٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روند دیا۔ حادثے میں میں موٹر سائیکل سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنیوالے افراد کی شناخت ستائیس سالہ الطاف حسین اور اٹھائیس سالہ عاقب ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے، پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی، جاں بحق ایک شخص کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور دوسرا کا ضلع مظفر گڑھ سے ہے، پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلفت سے پیش آیا جو موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔