کراچی میں سٹریٹ کرمنلز نے لگام ہو گئے،پاپوش نگرفائیوسی میں ہونےوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز کو موصول ہو گئی

پاپوش نگر فائیو سی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز کو موصول ہو گئی،فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کرتے دیکھے جاسکتے ہیں، ملزم اسلحے کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی لے کر با آسانی فرار ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں، شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کا جیانا محال کردیا ہے،عوام کا کہنا تھاکہ سٹریٹ کرائم کوکنٹرول کرنے میں کراچی پولیس مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے