لاہور: پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی پے رول پر رہائی میں مزید تین روز اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پے رول پر رہا کیا۔ تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے رات ڈھائی بجے لاہور پہنچے۔