چیف جسٹس کا دو خواجہ سراؤں کو سپریم کورٹ میں ملازمت دینے کا اعلان

سپریم کورٹ میں خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کے حوالے سے این جی اوز اور کے پی حکومت کو نوٹس جاری کردیتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں خواجہ سراؤں کی تضحیک کی جاتی ہے۔ عدالت خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانا چاہتی ہے خواجہ سراؤں کو حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سپریم کورٹ میں دو خواجہ سراؤں کو ملازمت دیں گے چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت خواجہ سراؤں کی حفاظت اور انکے مسائل کا حل چاہتی ہے۔کیا تمام درخواست گزاروں کے شناحتی کارڈز جاری ہو گئے۔ ,چیئرمین نادرا نے بتایا کہ شناختی کارڈز جاری کر رہے ہیں سہولت مہم بھی جاری ہے
چیف جسٹس نے کہا کہ محض کارروائیاں نہیں ہونی چاہئییں۔ کے پی میں خواجہ سراوں کی تذلیل کی جاتی ہے اور انکو جان لیوا دھمکیوں کا سامنا ہے
,سیکرٹری کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ سراوں کو قتل بھی کیا گیا ہےمجھے ایسی اطلاعات پر بہت افسوس ہے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ
اس طرح کے واقعات بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔سپریم کورٹ نے خواجہ سراوں کے خلاف ویب سائٹس کا بھی نوٹس لے لیا۔ عدالت نے خواجہ سراوں کے حقوق کے حوالے سے سفارشات دو ہفتوں میں طلب کرلیں، کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔