مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ، شدت 4.6 ڈگری تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بدھ کی علی ا لصبح زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صبح 5بجکر 15منٹ پر آئے حکام کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر اسکی شدت چار چار اشاریہ چھ ڈگری تھی ۔ زلزلے کو ریاست کے لگ بھگ تمام خطوں میں محسوس کیا گیا تاہم کہیں سے بھی کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ زلزلے کا مرکز لداخ خطے میں تھا ۔ یہ مقام کرگل سے شمال کی جانب 199کلو میٹر دور ہے