محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کاروائیاں جاری, دھواں چھوڑنے والی چار فیکٹریاں سیل

محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کاروائیاں جاری, دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے۔ مختلف علاقوں میں چار فیکٹریاں سیل۔ انسپکٹر ساجد علی اور علی رضا نے ڈپٹی ڈائریکٹر مصباح الحق لودھی کی سربراہی میں دھواں پیدا کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مومن پورہ روڈ اور بند روڈ کے علاقوں میں 4 سٹیل ملز کو سیل کر دیا۔ شرافت سٹیل مل مومن پورہ روڈ اور بھٹی سٹیل مل بند روڈ کو غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر جبکہ افضال سٹیل مل مومن پورہ روڈ اور ساجد بٹ سٹیل مل بند روڈ کو پنجاب گورنمنٹ کے مقرر کردہ ماحولیاتی معیار سے زیادہ دھویں کے اخراج پر سر بمہر کیا گیا ۔ دوسری طرف محکمہ ماحولیات لاہور نے مخبری پر مومن پورہ روڈ سے غیر معیاری ایندھن کے ٹرک جس میں بلیک کاربن پاوڈر لوڈ تھا کو پکڑ کر تھانہ باغبانپورہ میں بند کر دیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔مذکورہ ٹرک میں موجود غیر معیاری فیول فیکٹریوں میں ایندھن کے طور پر استعمال ہونے کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ممکنہ سموگ کی وجہ سے پورے لاہور مین اینٹی سموگ کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں,۔ کسی فیکٹری کو ماحول الودہ نہیں کرنے دیں گے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر ساجد علی اور محمد حسنین کے زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گییں ہیں,جو روزانہ کی بنیاد پر الودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے۔