سعودی کابینہ نے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

سعودی کابینہ نے حج، عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزہ کی فیسوں کا نیا شیڈول جاری کیا ہے جس میں ہر قسم کے ویزے کی فیس 300 ریال رکھی گئی ہے۔ میڈیا نے مملکت آنے کے خواہش مند افراد کو جاری کئے جانے والے مختلف قسم کے ویزوں کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ گذشتہ تین برسوں سے دوسرا عمرہ کرنے کے خواہش مند افراد 2000 ریال فیس ادا کر رہے تھے، جسے کابینہ نے اپنے حالیہ فیصلے میں منسوخ کر دیا ہے۔ ویزہ سروس فراہم کرنے والے ذرائع کے مطابق حج اور عمرہ وزٹ ترتیب دینے والوں کو اپنے صارفین کو فراہم کردہ پیکیج میں صحت کی انشورنس، ٹرانسپورٹ کا انتظام اور ان کے ٹوکن ادائیگی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔