فیصل آباد:کیری ڈبہ الٹنے سے سائیکل سوار نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا
کیری ڈبہ الٹنے سے سائیکل سوار نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیاہے کہ 128گ ب کا رہائشی قربان علی سائیکل پر سوار ہوکر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود 64گ ب کے قریب ٹائر پھٹنے سے کیری ڈبہ اس کے اوپر آگرا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سائیکل سوار دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی۔