اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر شد ت 5.2ریکارڈ کی گئی، تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے سوات، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، مردان، نوشہرہ اور ضلع خیبر میں بھی زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔