اسلام آباد ائیرپورٹ پر بچے چھین کر بھاگنے والا شوہر گرفتار
اسلام آباد ائیرپورٹ پر بیوی سے بچے چھین کر بھاگنے والے شوہر کو اے ایس ایف نے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خاتون اپنے شوہر سے جھگڑا کرکے بچوں کے ساتھ مانچسٹر روانہ ہورہی تھی، جب اس کا شوہر ائیرپورٹ پہنچ گیا اور بیوی سے بچے چھین کر فرار ہوگیا،ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نے بچوں کو گاڑی میں بیٹھا کر گاڑی اتنی تیز بھگائی کہ بیریئرز توڑ ڈالے، صرف یہی نہیں بلکہ گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا کر بھاگنے کی کوشش بھی کی،ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)نے گاڑی کا پیچھا کیا، رکوائی اور بچوں کو والدہ کے حوالے کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شخص اپنے 2 بچوں کو بیوی سے چھین کرفرار ہو رہا تھا،خاتون نے بتا یا کہ مجھے میرے بچے واپس مل گئے، مجھے سفر کی اجازت دی جائے،دوسری جانب شوہر نے بیوی اور اے ایس ایف سے معافی مانگ لی جس پر بیوی نے بھی اسے معاف کردیا۔