ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کےلئے تیزی سےکام جاری ہے: وزیرتعلیم شفقت محمود
تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کےلئے تیزی سے کام جاری ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حکومت تعلیمی شعبے میں تمام بچوں کےلئےیکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔ شفقت محمود نے کہاکہ حکومت سکول کی سطح پر طلبا کو مختلف مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کےلئے بھی کوششیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرح خواندگی بڑھانے اور تعلیم کا معیار بہتر بنانے کےلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔