منشیات برآمدگی کیس: رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ پرہفتہ کوبھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، رانا ثنااللہ پر فاضل جج شاکر حسن کے رخصت پر ہونے کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ملتوی کردی گئی ، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ، ان پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)حکام نے 15کلو منشیات کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔