پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کے بحری مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کے بحری مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی ۔ وہ آج (ہفتہ) گوادراور اور ماڑہ کے دورے کے دوران بحریہ کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے ساحلی علاقے میں تعینات بحریہ کے افسران اور دوسرے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے عزم اور جذبے کو سراہا ۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نئے تعمیر کئے گئے میرینز تربیتی مرکز کا افتتاح بھی کیا یہ مرکز پاکستان اور دوست ممالک کے میرینز کو بنیادی تربیت اور جدید کورسز کی سہولت فراہم کرے گا ۔ اور ماڑہ کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے اکیسویں ائیرڈیفنس بٹالین کے نئے ڈھانچے کا افتتاح بھی کیا جس سے ساحلی علاقوں میں فضائی دفاع کی تنصیبات کو مزید تقویت ملے گی۔