انتہائی منظم عدالتی نظام ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے:چیف جسٹس گلزار احمد
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ایک فعال اور انتہائی منظم عدالتی نظام ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے قانون سازی متعارف کرانے پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اوراس کی آمدن کا بڑا ذریعہ خدمات کا شعبہ ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ انتہائی موثر، معیاری اورمنظم عدالتی عمل کاروباری معاہدوں سے متعلق تنازعات سے نمٹنے کیلئے خصوصی اور فعال عدالتوں کے قیام سے ہی حاصل کیاجاسکتا ہے۔