گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت، ملزم کا ڈین اے میچ کرگیا۔
گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،واقع کے مرکزی ملزم کا ڈین اے میچ ہوگیا، ملزم کی شناخت عابد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این موجود تھا،ملزم کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ابتدائی طور پر محمد عابد بتایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ملزم کا نام محمد عابد ہی بتایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا پہلے ہی کریمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم کا ڈی این اے 2013 کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہوا، ملزم عابد ملہی فورٹ عباس کا رہائشی ہے، متاثرہ خاتون کے نمونے کریمنل ڈیٹا بیس سے میچ ہوئے، کریمنل ڈیٹا بیس میں ملزم عابد ملہی 2013 سے موجود ہے، ملزم عابد ملہی کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔