کورونا کیخلاف کامیابی پر دنیا میں پاکستان کی مثال دی جا رہی ہے، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان نے کورونا کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد اور مؤثر حکمت عملی سے حاصل کی، پوری دنیا میں پاکستان کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔سانگھر کے علاقے جام نواز علی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور مشکل وقت میں انھیں امداد کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔